19 فروری 2012 - 20:30

صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نےاعتراف کیا ہے کہ خطے کے انقلابات نے فلسطینیوں کے ساتھ سازباز معاہدے کی راہ میں بہت سی مشکلات پیدا کردی ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے قدس میں امریکہ کی یہودی تنظیموں کی اڑتیسویں سربراہی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ خطے کے انقلابات کی وجہ سے صہیونی ریاست کے لۓ بہت سی مشکلات کھڑی ہوچکی ہیں اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے ساتھ ساز باز کے مذاکرات اور امن تک رسائي کٹھن ہوگئي ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست نے گزشتہ سال خبردار کیا تھا کہ مشرق وسطی کے بعض ممالک میں انقلابات کی کامیابی سے اسلام کا اثر و رسوخ بڑھ جاۓ گا۔

صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائيل اپنے دفاع کی کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ خطے کے ممالک میں آنے والے انقلابات مصر کے معزول ڈکٹیٹر حسنی مبارک ، تیونس کے ڈکٹیٹر زین العابدین بن علی ، یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح اور لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی سرنگونی پر منتج ہوۓ ہیں۔
........

/169